چیئر مین فوکس پاکستان ڈاکٹر اویس فاروقی کا سینٹ انتھنی سکول میں ٹیچر ڈے کے حوالے سے موٹی ویشنل لیکچر سینٹ انتھنی سکول لارنس روڈ میں ٹیچر موٹیوشنل لیکچر میں فوکس پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر اویس فاروقی نے کہاکہ زندہ قومیں اپنی آنے والی نسلوں کی آبیاری کرنے اور نسل نو کا مستقبل تابناک بنانے کے لئے اپنا آج قربان کرتی ہیںاستاد اس ضمن میں وہ کردار ادا کر سکتا ہے جو والدین اور حکومت بھی نہیں کر سکتی کیوں کہ بچہ استاد کوروحانی باپ کے درجے پر فائز دیکھتا ہی اس کی عزت کرتا اور ہر بات مانتا ہے۔ہمیں اپنے بچوں کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی اپنی صلاحیتیں صرف کرنی ہوں گی ،ہمیں اپنے بچوں کو ٹریفک قوانیں کی آگاہی سمیت صفائی نصف ایمان کے بارے بھی بتانا ہو گا تب ہی جا کر ہم ایک ڈسپلن اور صحت مند قوم بن سکتے ہیں ،کیونکہ ٹریفک کا نظام کا احترام اور صا ستھرے شہر قصبے گلیاں اور گھر ہی کسی بھی ملک کے بہتر نظام کی پہچان ہوتے ہیں ۔ آخر می انہوں سینٹ انتھنی سکول کے پرنسپل شاہد امبروز مغل کا شکریہ ادا کای کہانہوں نے اس تاریخ اور شخصیات ساز ادارئے کے ڈیڑھ سو کے قریب استائذہ کرام سے بار کرنے کا موقع فراہم کیا ان کا کہنا تھا کہ سکول ہذاہ کے ٹیچرز کی صلاحتیں اور کار کردگی مثالی ہے جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔